0
Thursday 27 Jan 2022 23:29

کیچ میں فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 جوان شہید

کیچ میں فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 975928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش