0
Friday 14 Aug 2009 12:30

آمر کے غلط فیصلوں کی وجہ سے دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا،وزیر اعظم

آمر کے غلط فیصلوں کی وجہ سے دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا،وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ دوستانہ پالیسی کا اعادہ کیا ہے،انہوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے بعد عوام کی فلاح اور بہبود پر توجہ دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمریت دور کی سترہویں ترمیم اور 58 ٹو بی کو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کیا جائے گا ۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کے بعد خطاب میں کیا ، تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان ، مسلح افواج کے سربراہان ، سفارت کار اور ممتاز شخصیات شریک ہوئیں ، وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے آزادی کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے ، اسلام رحمت اور سلامتی کا دین ہے جبکہ دہشت گردوں نے اسے بدنام کرنے کی کوشش کی ، وزیر اعظم نے کہا کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے پرامن راستے اختیار کیے گئے،جب حکومتی رٹ کو چیلنج کیا گیا تو فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور اس پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں بھی لیا گیا ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور ترقی کے عمل کو تیز کیا جائے گا،وزیر اعظم نے افواج پاکستان اور دیگر شہدا کو کے ورثا اور والدین کو پوری قوم کی طرف سے سلام بھی پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحران کی وجہ سے ہماری معیشت متاثر ہوئی، دہشت گردی کے باعث سیکیورٹی پر زیادہ وسائل استعمال کیے گئے اور اب دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے بعد عوام کی فلاح اور بہبود پر توجہ دی جائے گی ، وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے جامع پروگرام تیار کیے گئے ہیں جن کے باعث بہت جلد لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ بے نظیر اسکیم کے تحت کاشت کاروں کو جلد ٹریکٹر ملنا شروع ہو جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی روح کے مطابق آمریت کے دور کی سترہویں ترمیم، 58ٹوبی سمیت آئین کے منافی ترامیم کو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کیا جائے گا ،اور ان ترامیم کے خاتمے کے لیے کمیٹی قائم کی جا چکی ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے لیے اہم ہے،صدر آصف علی زرداری کی روس میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات اور بعد میں شرم الشیخ میں پاک بھارت وزرا اعظم کی ملاقات ہوئیں،ان دونوں ملاقاتوں سے مثبت پیش رفت کی امید ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے۔
خبر کا کوڈ : 9805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش