0
Monday 12 Sep 2011 14:11

ایبٹ آباد کمیشن کل اسامہ بن لادن کے مبینہ کمپاﺅنڈ کا دورہ کریگا

ایبٹ آباد کمیشن کل اسامہ بن لادن کے مبینہ کمپاﺅنڈ کا دورہ کریگا
ایبٹ آباد:اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کمیشن جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں کل اسامہ بن لادن کے مبینہ کمپاﺅنڈ کا دورہ کریگا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مقامی میڈیا کے نمائندے ایبٹ آباد کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔ بلال ٹاﺅن کے مقامی افراد بھی ایبٹ آباد کمیشن کو امریکی میرینز کے اسامہ بن لادن کے مبینہ کمپاﺅنڈ میں آپریشن کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد کمیشن نے غیر ملکی صحافیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ کے نزدیک جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، ایبٹ آباد کمیشن کے کمپاﺅنڈ میں دورہ سے قبل حساس اداروں نے کمپاﺅنڈ کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے اور کمپاﺅنڈ کے داخلی اور خارجی راستوں میں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 98194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش