0
Tuesday 26 Jul 2011 09:02

ایبٹ آباد آپریشن سے پاک فوج لاعلم تھی، امریکا نے اعتماد میں نہیں لیا، ڈی جی ملٹری آپریشنز

ایبٹ آباد آپریشن سے پاک فوج لاعلم تھی، امریکا نے اعتماد میں نہیں لیا، ڈی جی ملٹری آپریشنز
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے سانحہ ایبٹ آباد پر قائم اعلیٰ سطحی کمیشن کو بتایا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن سے پاک فوج لاعلم تھی، امریکا نے اعتماد میں نہیں لیا، پاکستان اور امریکا کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین تعاون موجود ہے، مختلف شعبوں میں قریبی و اسٹرٹیجک تعلقات قائم ہیں، تاہم دو مئی کے آپریشن کی پاکستان کو پیشگی اطلاع دی گئی نہ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ 
یہاں سپریم کورٹ کے جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم 8 رکنی اعلیٰ سطحی کمیشن کا تیسرا اجلاس منعقدہوا، جس میں اشرف جہانگیر قاضی، سابق انسپکٹر جنرل پختونخوا ارباز خان اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیشن کو پاک امریکا مشترکہ انسداد دہشت گردی پالیسی، انٹیلی جنس تعاون اور دو مئی کو ہونے والے امریکی آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اکثر اہم معاملات پر ملکر کارروائی کی ہے، تاہم دو مئی کو امریکا کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن کی پاکستان کو پیشگی اطلاع نہیں تھی اور نہ ہی انٹیلی جنس معلومات کے حوالے سے پیشگی آگاہ کیا گیا تھا، تاہم پاکستان نے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلہ میں امریکا سے تعاون کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹریز کی آپریشنل امور اور فوجی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ کے بعد ان سے سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔
خبر کا کوڈ : 87347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش