0
Tuesday 13 Sep 2011 11:58

عراق، زائرین کی بس پر فائرنگ، 22 افراد شہید

عراق، زائرین کی بس پر فائرنگ، 22 افراد شہید
بغداد:اسلام ٹائمز۔ عراق کے مغربی صوبے انبار میں زائرین کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 22 افراد شہید ہوگئے۔ فارس نیوز نے عراقی پولیس کے ایک اعلی افسر "هادی رزیج"  کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے، شام سے آنے والے زائرین کی دو بسوں کو مسلح افراد نے روک لیا۔ اور اس میں سوار تمام مسافروں کو بس سے اتار کر گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ عراقی دار الحکومت بغداد سے 300 کلومیٹر مغرب میں شام کے سرحد کی جانب رونما ہوا۔ انکے مطابق زائرین کی دونوں گاڑیوں میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد سوارتھے جو شام سے مقامات مقدسہ کی زیارت کی غرض سے عراق آر ہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 98409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش