0
Monday 15 Aug 2011 14:37

عراق،بم دھماکوں، خودکش حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 65 افراد جاں بحق، 75 زخمی

عراق،بم دھماکوں، خودکش حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 65 افراد جاں بحق، 75 زخمی
بغداد:اسلام ٹائمز۔ عراق کے شر کوت میں دو بم دھماکوں اور تکریت جیل پر خودکش حملے میں 65 افراد ہلاک اور 75زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب ٹی وی اور ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے تکریت جیل کے مین گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس سے گیٹ پر کھڑے تین محافظ موقعے پر جاں بحق اور نو زخمی ہو گئے۔ ادھر کت شہر میں سٹی سینٹر میں سڑک کنارے بم دھماکے اور کار دھماکے میں تینتیس افراد ہلاک اور باون زخمی ہو گئے۔
دیگر ذرائع کے مطابق عراق کے وسطی شہر کُت میں دو بم دھماکوں اور پُرتشد واقعات میں 41 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ کُت کے الزہرہ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے مطابق 33 لاشیں لائی جا چکی ہیں، جبکہ باون زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پہلا دھماکہ ایک کار میں رکھے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ ایک سیکیورٹی اہلکار کا کہنا تھا پہلا دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شہر کے بارونق بازار میں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 91991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش