0
Wednesday 30 Mar 2022 21:48

امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان

امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کو بحال کرنے کے بلند و بانگ دعووں کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے والی امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے جاری ویانا مذاکرات کے باوجود ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کے ساتھ تعلق رکھنے کے باعث 1 ایرانی فرد اور 4 کمپنیوں پر تازہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ جناب محمد علی حسینی اور اسی طرح 4 ایرانی کمپنیوں کے نام کو سپاہ پاسداران کی "خود کفیلی" نامی تنظیم کے ساتھ تعلق رکھنے کے باعث پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر یہ نئی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ویانا میں ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی اور اس میں امریکی واپسی کے لئے ایران اور 1+4 ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بھی اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں تاکید کر چکے ہیں کہ حقیقی و لیگل افراد پر عائد امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہماری ریڈلائنوں میں شامل ہے اور ہم اپنی ریڈلائنوں سے عبور کرتے ہوئے کبھی کسی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے ایک اور انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایران کی سرکاری مسلح فوج ہے جو کسی بھی صورت دہشتگرد تنظیم قرار نہیں پا سکتی جبکہ اس پر عائد امریکی پابندیوں کا خاتمہ ویانا میں جاری ہمارے مذاکرات کا ایک اصلی رکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 986475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش