0
Thursday 15 Sep 2011 16:17

لوئیر دیر، نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ، 15 افراد جاں بحق، 16 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

لوئیر دیر، نماز جنازہ کے دوران خودکش حملہ، 15 افراد جاں بحق، 16 زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
لوئر دیر:اسلام ٹائمز۔ لویر دیر کے علاقے ثمر باغ میں سدبر کلے گاؤں کے قبائلی رہنما کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے جندال ثمر باغ میں نماز جنازے کے دوران خودکش حملے کے دوران 15 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جنازے میں کافی تعداد میں لوگ موجود تھے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 98945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش