0
Thursday 15 Sep 2011 23:10

مفاہمت کی سیاست ہماری حکمت عملی ہے، اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، گیلانی

مفاہمت کی سیاست ہماری حکمت عملی ہے، اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، گیلانی
چارسدہ:اسلام ٹائمز۔چارسدہ میں متاثرین سیلاب کو معاوضے کی ادائیگی کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مثبت اور اصلاحی تنقید قبول کرے گی لیکن قومی مفاد کے ایشوز پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کو بدنام کرنے والوں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے امداد دیں یا نہ دیں حکومت اپنے وسائل سے متاثرین سیلاب کی مدد جاری رکھے گی اور وطن کارڈ کے ذریعے تین لاکھ متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ موجودہ حکومت اتحادیوں کی تعاون سے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور آئین کی بحالی، صوبائی خودمختاری اور چھوٹے صوبوں کے خواہش کے مطابق این ایف سی کی تقسیم ہماری کامیابیاں ہیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کیڈٹ کالج کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ کالج کیلئے اراضی حاصل کی جائے جبکہ انھوں نے منڈا ڈیم پر کام شروع کرنے کی تاکید بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 99022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش