0
Friday 16 Sep 2011 00:19

اسلامی بیداری کی لہر کویت پہنچ گئی، کل جمعے کو مظاہروں کی کال

اسلامی بیداری کی لہر کویت پہنچ گئی، کل جمعے کو مظاہروں کی کال
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق کویت میں "جوانان 16 ستمبر" نامی انقلابی تنظیم نے ملک میں سیاسی اصلاحات کے نفاذ کیلئے کل 16 ستمبر کو ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کی کال دے دی ہے۔ کویت ینگسٹرز موومنٹ اور کئی دوسری انقلابی تنظیموں نے بھی اس کال کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جمعے کے روز احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔
انقلابی گروہوں نے ملک میں پارلمانی نظام کے قیام، امت اسمبلی اور حکومت کی تحلیل اور ملک میں عام انتخابات برگزار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جوانان 16 ستمبر نامی انقلابی گروہ نے ملک میں موجود کرپشن کی مذمت کرتے ہوئے اسکے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
امت پارٹی نے بھی ایک بیانیہ شائع کیا ہے جس میں کویتی انقلابی جوانوں کے مطالبات کو حقیقی سیاسی اصلاحات اور آئین کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔
کویت کی امت اسمبلی کے رکن جناب ولید طبطبائی نے کہا ہے کہ عرب انقلابی تحریکوں کی لہر کویت پہنچ چکی ہے لیکن پہلے مرحلے پر اسکا مقصد موجودہ نظام کی اصلاح ہے نہ سرنگونی۔
یاد رہے کویت فروری 2006 میں شیخ ناصر محمد الاحمد الصباح کا وزیراعظم منصوب کئے جانے کے بعد اب تک کئی سیاسی بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے اور 6 مرکزی کابینہ تبدیل ہو چکی ہیں۔ کویت کی امت اسمبلی بھی اب تک تین بار تحلیل کی جا چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 99046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش