0
Wednesday 18 May 2022 23:36

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1829 نئے معاملے ریکارڈ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1829 نئے معاملے ریکارڈ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی نئی لہر کے درمیان ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1829 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 27 ہزار 199 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس دوران 33 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے اب تک اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 293 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا بھارت میں جاری کووڈ ویکسینیشن مہم میں اب تک 191.65 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ اتوار کو ملک میں 1497695 ویکسین لگائی گئیں۔ بدھ کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2549 افراد کو کووڈ سے نجات دلائی گئی ہے۔

اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 87 ہزار 259 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں صحت یابی کی شرح 0.04 فیصد اور موت کی شرح 1.22 فیصد ہے۔ ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریض 71 کم ہو کر 3331 ہوگئے ہیں۔ اس سے راحت حاصل کرنے والوں کی تعداد 364 بڑھ کر 6475066 ہوگئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد 69434 ہے۔ دہلی میں ایکٹیو کیسز 318 کم ہوکر 2910 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مزید 709 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18 لاکھ 72 ہزار 20 تک پہنچ گئی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 26198 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 994894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش