0
Thursday 19 May 2022 11:54

کیا عمران نیازی ہر قانون سے بالاتر ہے، امیر مقام

کیا عمران نیازی ہر قانون سے بالاتر ہے، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے سے جنگل خیل تھانہ عمران نیازی کے جنگل کے قانون کی مثال بنا ہوا ہے، اعلیٰ عدلیہ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، کیا عمران نیازی ہر قانون سے بالاتر ہے؟۔ امیر مقام نے عمران خان کے جلسے کی لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر ٹھیکیدار کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ جلسے کی لائٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر عمران خان نے ٹھیکیدار شیخ انوار کو گرفتار کرادیا، اسلام کی مثالیں دینے والے کا یہ اصل چہرہ اور اصلیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوم ٹھیکیدار کو انصاف دلایا جائے، عمران نیازی کی غنڈا گردی سے نجات دلائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے۔مسلم لیگ نواز کے رہنما نے کہا کہ 9 سال سے خیبر پختونخوا میں کوئی کارکردگی نہ دکھانے والا عوام کو نئے سبز باغ دکھا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں لائٹنگ کے انتظامات ناقص ہونے کے الزام میں حراست میں لیے گئے ٹھیکیدار کو پولیس نے رہا کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی شکایت پر تھانے بلا کر بٹھائے گئے ٹھیکیدار شیخ انوار کو رہا کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 995000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش