0
Thursday 19 May 2022 15:44

کراچی دھماکے، بیروزگار نوجوانوں کا برین واش کرکے دہشتگردی کیلئے استعمال کا انکشاف

کراچی دھماکے، بیروزگار نوجوانوں کا برین واش کرکے دہشتگردی کیلئے استعمال کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بم دھماکوں کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگرد جماعت بے روزگار نوجوانوں کا برین واش کرکے ان کو ملک دشمنی اور دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی دھماکوں کی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آگیا کہ دہشتگرد جماعت بے روزگارنوجوانوں کا برین واش کرکے ان کو ملک دشمنی اور دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے لگی۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق بے روزگار ، کم تعلیم یافتہ نوجوانوں کا مظاہروں میں انتخاب کیا جاتا ہے اور ان کی مجبوریوں اور دیگر مسائل کا پتہ لگا کر اسی طریقے سے ان کو اپنا حصہ بنایا جاتا ہے۔ نوجوانوں کے انتخاب اور انہیں مائل کرنے کا کام عاقب چانڈیو اور شازیہ چانڈیو کر رہے ہیں، جو کہ سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے رابطے کرتے ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق صدر دھماکے کا مرکزی کردار اور مارا گیا مبینہ دہشتگرد اللہ ڈنو حیدرآباد میں باورچی تھا، جسے مِسنگ پرسنز سے متعلق مظاہرے میں شرکت بھی کرائی گئی، جس کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں۔ دہشتگردی کے احکامات اصغر شاہ کی جانب سے دیئے جانے کے شواہد موجود ہیں، جبکہ دہشتگردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی جانب سے فنڈنگ کے شواہد بھی ملے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش