0
Monday 23 May 2022 22:20

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شیریں مزاری سے ملاقات، گرفتاری کی شدید مذمت

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شیریں مزاری سے ملاقات، گرفتاری کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی رہنماء علامہ سید احمد اقبال رضوی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء و سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے ان کی غیر قانونی گرفتاری کو حکومتی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور ان کیساتھ ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے ڈاکٹر شیریں مزاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور امریکی سامراج سے آزادی کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ ہیں۔ وفد میں سید اسد عباس نقوی، علامہ شیر علی انصاری، ملک اقرار حسین، سید محسن شہریار اور مظاہر شگری شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 995724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش