0
Tuesday 24 May 2022 23:56

لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب بھر میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا، جسے روکنے کے لیے لاہور سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب بھر میں جزوی طور پر موبائل فون سروس بند کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر میں 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے 20 اور پنجاب کے 350 مقامات پر موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور لاہور سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کو تجویز بھیجی جائے گی، جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب عملدرآمد کیلئے پی ٹی اے کو ہدایات بھیجنے کیلئے ایم او آئی کو ایڈوائس بھیجے گا۔
خبر کا کوڈ : 995907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش