0
Friday 27 May 2022 08:51

پرویز الٰہی کی ارکان پنجاب اسمبلی کی گرفتاریوں کی مذمت

پرویز الٰہی کی ارکان پنجاب اسمبلی کی گرفتاریوں کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے میاں اسلم اقبال اور دیگر ارکان صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت کی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حکم پر منتخب نمائندوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کیا، منتخب نمائندوں کی گرفتاری کا معاملہ ایوان میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران چند دن کے مہمان ہیں، غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہو گا، بیوروکریسی جان لے قانون سے تجاوز کیا تو آپ بھی جوابدہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 996307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش