0
Sunday 31 Jul 2022 09:20

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام ''سلام فرماندہ'' ترانے کی خصوصی تقریب کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام تجدید امام زمانہ علیہ السلام کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی طور پر پاکستانی ترانہ اور ''سلام فرماندہ'' خصوصی طور پر پڑھا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تلاوت کے بعد سید کاشف زیدی اور قارب نوید ہاشمی نے منقبت پیش کی، بعدازاں امامیہ اسکائوٹس نے امامیہ ترانہ پیش کیا۔ تقریب سے معروف اسکالر سید علی مرتضیٰ زیدی نے ویڈیو خطاب کیا۔ خطاب کے بعد بچوں اور بچیوں نے قومی ترانہ اور ''سلام فرماندہ'' پڑھا۔ تقریب کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے دعائے فرج کی تلاوت کی۔ ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ملتان شہر اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں بچوں اور بچیوں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1006888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش