1
0
Thursday 24 Nov 2022 21:28

تحریک اتحاد ملت کشمیر کے سربراہ مولانا مشتاق حق نواز کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیں
مولانا مشتاق احمد حق نواز کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے ہے۔ وہ وادی بھر میں اپنی دینی و سماجی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ مولانا مشتاق احمد حق نواز تحریک اتحاد ملت اسلامیہ جموں و کشمیر کے سربراہ ہیں، جس کی بنیاد ملت اسلامیہ کشمیر کے وحدت و انسجام کے عظیم مقصد کے تحت 2011ء میں ڈالی گئی۔ آپ جموں و کشمیر صراط المستقیم ٹرسٹط کے سینئر کارکن بھی ہیں۔ جس کے زیر اہتمام تاحال سینکڑوں یتیم و نادار طلاب کی مالی امداد کی گئی اور ساتھ ہی ساتھ دسیوں محتاج لڑکیوں کے نکاح کا بندوبست کیا گیا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے تحریک اتحاد ملت اسلامیہ کشمیر کے سربراہ مولانا مشتاق احمد حق نواز کیساتھ ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نجات قرآن و سنت پر عمل کرنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے باہمی منافرت و تضاد کی کوئی وجہ نہیں ہے جبکہ باہمی اتحاد کی ہزاروں لاکھوں وجوہات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں تعلیمات اسلامی پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا مشتاق احمد حق نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت ہندوتوا کی ترویج کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں منشیات کے پھیلاؤ میں حکومتی ایجنسیاں بھی ذمہ دار ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1026199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Mir Hamid
India
Good
ہماری پیشکش