0
Wednesday 10 Jan 2024 19:12

سالانہ مجلس عزا بیاد شہداء مِلّت جعفریہ و شہداء راہِ القدس

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ مجلس عزا بیاد شہداء مِلّت جعفریہ و شہداء راہِ القدس بارگاہ شہداء کربلا انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس سے خصوصی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا، نوحہ خوانی سید عرفان حیدر نقوی نے کی، علاوہ ازیں دیگر مقررین میں علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری اور علامہ حیات عباس نجفی شامل تھے، آغاز مجلس میں علامہ مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، مسلم رضا مہدوی و برادران نے سوزخوانی کی، معروف انقلابی نوحہ خوان سید علی صفدر رضوی اور شاہد علی بِلتستانی نے ترانہ شہادت پیش کیا، مجلس عزا میں شہر بھر سے علماء کِرام، ذاکرین عظّام، مذہبی سماجی شخصیات اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر حسن رضا و دیگر احباب، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار احمد قلندری و دیگر احباب، مرکزی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی و دیگر احباب شامل تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ قاسم سلیمانی کا سب سے بڑا کارنامہ مقاومت کو طاقتور بنانا ہے، شہید قاسم سلیمانی نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے، ڈیل آف سینچری اور نارملائزیشن ود اسرائیل کے منصوبے سمیت داعش کو ناکام بنایا، وہ کسی خاص ملک کے نہیں ہم سب کے محسن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج امام زمانہؑ کے ظہور کی رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں، ہمیں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پرچم کے نیچے جمع ہونا ہوگا، جیسے ملت ایران، عراق، شام، لبنان اور یمن اکھٹا ہوئے اور عالمی سامراج کو شکست فاش دی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1107587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش