2
0
Monday 11 Mar 2024 08:28
تجزیہ

صدر پاکستان کا انتخاب

آصف علی زرداری اور سیاست میں بہتری کی امید؟
ہفتہ وار پروگرام تجزیہ موضوع: صدر زرداری کا انتخاب کیا پاکستان کی سیاست میں بہتری کی امید؟ مہمان : سید کاشف علی (سیاسی تجزیہ نگار،صحافی) اسلامہفتہ وار پروگرام تجزیہ
موضوع: صدر زرداری کا انتخاب کیا پاکستان کی سیاست میں بہتری کی امید؟
مہمان : سید کاشف علی (سیاسی تجزیہ نگار،صحافی) اسلام آباد
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
11 مارچ 2024

اہم نکات:
پاکستان میں اس بار مکمل انتخابی عمل متنازعہ ہوتا جارہا ہے
اپوزیشن صدارتی انتخابات کو الیکٹورل کالج مکمل کئے بغیر متنازعہ بنارہی ہے
لگتا یہ ہے کہ  تمام اہم ذمہ داریاں طے شدہ منصوبے کے تحت دی  جارہی ہیں
پاکستان میں اس وقت بدترین آمریت محسوس ہورہی ہے
عام انتخابات میں عوام نے اپنی آزادانہ رائے کا اظہار کیا ہے
پوری دنیا سمجھ  رہی ہے کہ  پاکستان میں  ہائبرڈ رجیم مسلط کی گئی ہے
نئی حکومت کا سب سے بڑا چیلنج اپنی قانونی حیثیت کو منوانا بھی ہے
عمران کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا  بہت بڑی غلطی کی ہے
آئی ایم ایف نے جوابی طور پہ اندرونی سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے
مقتدرہ اور حکومت اپوزیشن کو کچھ ریلیف دیتے نظر نہیں آرہے
نو مئی کے ذمہ داران  کو  سزا دینا مقتدرہ اور حکومت کی مشترکہ خواہش ہے
صدر زرداری موجودہ صورتِ حال میں مقتدرہ کی خواہش کو پورا کرنے کو بہتر سمجھیں گے
اپوزیشن کے لئے سخت مستقبل نظر آرہا ہے
زرداری صاحب اس وقت اتحادی جماعتوں کی حکومت کے صدر ہیں
زرداری صاحب اس بار بے اختیار صدر ہوں گے
 
خبر کا کوڈ : 1121678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
تو آپ نے راجہ ناصر صاحب کے دفتر جاکر میری طرف سے انہیں اور ناصر شیرازی سمیت پوری کابینہ کو ہار نہیں پہنائے اس عظیم کامیابی پر کاشف صاحب. یہ تو الیکشن سے بہت پہلے ہی میں کہہ چکا تھا کہ قوم کی جینوئن پرامن آئین قانون کے دائرے میں پرامن مزاحمت سے بڑی مشکلوں سے سول ملٹری اختیارات کا توازن ہو رہا تھا. تو راجہ صاحب کی زیر قیادت یہ سارے کبھی برلاس کے ذریعے کبھی خود آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے. ہراول دستہ, پہلی ڈیفنس لائن تھے.
سید فضل عباس ایڈوکیٹ، ملتان
Pakistan
راجہ صاحب اور ان کی ٹیم کا کامیابی پر جشن منانا اس وقت بنتا ہے، جب مجلس وحدت مسلمین اپنے ووٹ بینک سے پارلیمان میں نشست حاصل کرکے پاکستانی سیاست میں جگہ بنائے گی۔ پارہ چنار میں عمران خان کے نام پر ووٹ سے ملنے والی کامیابی پر جشن منانے سے بہتر ہے کہ تلخ زمینی حقائق کو سمجھ کر اپنے منشور، اپنی قیادت اور اپنے ووٹ بینک سے کامیابی حاصل کرکے میدان سیاست میں حقیقی کامیابی حاصل کی جائے۔ فیک مسل پاور سے دل تو بہلایا جا سکتا ہے، لیکن ایسا پہلوان اصل مقابلے کے وقت ڈھیر ہو جاتا ہے۔

دیار عشق میں اپنا مقام پیدا کر
نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر
خدا اگر دل فطرت شناس دے تجھ کو
سکوت لالہ و گل سے کلام پیدا کر
اٹھا نہ شیشہ گران فرنگ کے احساں
سفال ہند سے مینا و جام پیدا کر
میں شاخ تاک ہوں میری غزل ہے میرا ثمر
مرے ثمر سے مے لالہ فام پیدا کر
مرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
ہماری پیشکش