0
Saturday 12 Oct 2019 12:51

چنیوٹ، ختم نبوت کانفرنس سے مولانا فضل الرحمٰن کا خطاب

چنیوٹ، ختم نبوت کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان کا خطاباسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چنیوٹ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پارٹیاں اسلام آباد جا ر ہی ہیں، مارچ حکومت سے آزادی کی منزل پر ہی ختم ہو گا، مدرسے کا طالبعلم ووٹ ڈالتا ہے تو اسے احتجاج کا بھی حق ہے، حکومت نے مارچ روکنے کے لئے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کے خلاف آزادی مارچ قومی سطح کی تحریک ہے، صرف اپوزیشن نہیں حکومتی جماعتیں بھی ہم سے اتفاق کر چکی ہیں، ناجائز حکومت مارچ روکنے کے لئے آمرانہ حربے استعمال کر رہی ہے، پارٹیوں کے فیصلے لیڈر کرتے ہیں اور نواز شریف نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ اور اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا گیا بلکہ کشمیر کو بیچ دیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب میں فضل الرحمٰن نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان قوم کو بیدار کرنے کا فریضہ سرانجام دے کر پوری امت پر احسان عظیم کر رہی ہے، مذہبی طبقہ اپنے خاص ماحول میں دینی خدمت سرانجام دے کر اسلامی اقدار کو فروغ دے تو حکومت کو تشویش لاحق ہو جاتی ہے کہ یہ لوگ مذہب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملین مارچز کا مقصد تحفظ ناموس رسالت اور اسلام دشمن قوتوں کا راستہ روکنا ہے، جب حکومت بیرونی مالیاتی اداروں کی شرائط پر آسیہ کو رہا کرے گی تو مذہبی طبقہ اپنے آئینی احتجاج کا حق ضرور استعمال کرے گا۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مولانا عبدالقوی اور طاہر محمود اشرفی کے بیان پر جواب دینے سے انکار کردیا۔
خبر کا کوڈ : 821615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش