0
Wednesday 8 Apr 2020 01:33
ایران نے کسی بھی پاکستانی زائر کو ملک سے نکلنے پر مجبور نہیں کیا 

شاہ محمود قریشی ہمیشہ امریکہ اور آل سعود کو خوش کرنے کیلئے بیانات دیتے رہتے ہیں، علامہ اقتدار نقوی 

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا، شدید مذمت کرتے ہیں
متعلقہ فائیلیںعلامہ اقتدار حسین نقوی کا تعلق شور کوٹ ضلع جھنگ سے ہے، گذشتہ 25 سالوں سے ملتان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ ایک خطیب ہونے کیساتھ ساتھ امام جمعہ بھی ہیں، اپنی خطابت کے حوالے سے مسلسل پابندیوں کا شکار بھی رہتے ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی اسوقت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ہیں، اس سے پہلے وہ مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' نے ایران کیخلاف زائرین کے حوالے سے ہونیوالے پراپیگنڈے، سیاستدانوں کیجانب سے تبلیغی جماعت کی بے جا حمایت اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیجانب سے ایران مخالف ویڈیو بیان کے حوالے سے ایک انٹرویو کیا، جو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos

مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایران میں اس وقت بھی ایک بڑی تعداد پاکستانیوں کی موجود ہے، ابھی تک کسی پاکستانی کا اس وبا سے انتقال نہیں ہوا، ایران سے جو بھی زائرین واپس آئے ہیں، وہ اپنی مرضی کے ساتھ آئے ہیں، ایران نے کسی بھی زائر کو ملک سے نکلنے پر مجبور نہیں کیا، ایران کے خلاف ایک منظم سازش اور پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کرونا وائرس کو کسی بھی مکتب، مسلک اور ملک کے ساتھ نتھی کرنا افسوسناک ہے، ایک ٹولہ اس ملک میں اس وبا کی آڑ میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایران سے وطن عزیز میں داخل ہونے والے تمام زائرین قرنطینہ سنٹرز میں ہیں، لیکن دیگر ممالک سے جو لوگ آئے ہیں، ان کا کوئی علم نہیں، ایک بھی زائر ایسا نہیں، جس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہو بلکہ مثبت کیے گئے افراد میں صرف شک کی بناء پر پازیٹو کیا ہے، زائرین میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ حکومتی بدانتظامی کی وجہ سے ہوا ہے۔ ہمارے زائرین نے اپنے ملک اور معاشرے کی حفاظت کے لیے اپنی قربانیاں دی ہیں، تبلیغی جماعت کے لوگ بھی پاکستانی ہیں، ایک طرف دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ دوسری طرف مساجد میں سینکڑوں افراد موجود ہیں۔ زائرین کے مقابلے میں تبلیغی جماعت کے اراکین میں یہ وباء شدت کے ساتھ موجود ہے اور اس وباء سے اموات بھی ہوئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کا بیان انتہائی نامناسب ہے، اُنہیں اپنے منصب کا پاس رکھتے ہوئے کسی مکتب کو اگنور نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہمیشہ امریکہ اور آل سعود کو خوش کرنے کے لیے بیانات دیتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 855303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش