1
Thursday 8 Oct 2020 17:21

علی پور مظفرگڑھ، اربعین واک کے مناظر

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ نواسہ رسولؑ امام حسین علیہ السلام کے عشاق ہر سال اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے نجف تا کربلا پیدل سفر کرتے ہیں۔ اس سال کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے دنیا سے محدود پیمانے پر زائرین کربلا پہنچے ہیں۔ اسی طرح پاکستان میں محرم الحرام سے چند ماہ قبل صیہونی ایجنڈے کی تکمیل اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی غرض سے آل سعود نے دلوں کو حرارت بخشنے والی عظیم شخصیت امام حسین علیہ السلام کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دین فروش ملاؤں نے چودہ سو سال پہلے کی تاریخ دہراتے ہوئے یزید ملعون کی وکالت کا آغاز کیا۔ اربعین حسینیؑ کے موقع پر جیکب آباد سے روہڑی، چکوال سے بلکسر، لاہور، جھنگ، چنیوٹ، سرگودہا، سمیت عزاداروں کے قافلے رواں دواں ہیں۔ واضح رہے کہ خانیوال میں پنجاب انتظامیہ نے اربعین واک منعقد کرنیوالے بیسیوں جوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

جیک آباد میں سندھ پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک اسکاوٹ شہید ہوگئے۔ چنیوٹ سے رجوعہ سادات، مرقد ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید سے کربلا گامے شاہ لاہور، حاجی مورہ ڈیرہ اسماعیل خان، چکری سے اسلام آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، علی پور ضلع مظفر گڑھ میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے پیدل سفر اختیار کیا اور شعائر حسینیؑ بلند کرتے ہوئے چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی۔ علی پور ضلع مظفر گڑھ میں واک کے اختتام پر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سے تجدید عہد کے طور کلنا عباسک یا زینبؑ کے نعرے بلند کیے گئے، جنکے جواب میں شرکاء نے لبیک یا زینبؑ لبیک یا زینبؑ کا شعار بلند کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 890914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش