0
Monday 28 Dec 2020 22:45

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے مولانا بشیر احمد بٹ کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا بشیر احمد بٹ کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے۔ اسلامی جمہوری ایران میں سالہا سال کسب فیض کرتے رہے۔ سحر عالمی نیٹورک سے بھی واسبتہ تھے۔ آپ متاب جموں و کشمیر کے سرپرست ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سپاہ قدس کے سابق سربراہ، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی آمد پر مولانا بشیر احمد بٹ کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی حکمت عملی و استقامت سے داعش کو عراق و شام میں سخت ترین شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قدس قاسم سلیمانی نے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا اور گریٹر اسرائیل کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بدلے دشمن کے ایک اعلٰی فوجی کمانڈر کو قتل کرنا معمولی بدلہ ہے، انتقام سخت یعنی پوری دنیا سے استعماری قوتوں کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکتبِ شہید قاسم سلیمانی کی ترویج علم اور ٹیکنالوجی سے ہی ممکن ہے۔ مولانا بشیر احمد بٹ کا مزید کہنا تھا کہ شہید امریکی اسلام کے مقابلے میں اسلام ناب محمدی (ص) کے علمبردار تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 906704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش