1
0
Thursday 22 Apr 2021 23:31

شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے ویڈیو انٹرویوز

متعلقہ فائیلیںماہ مبارک رمضان میں بھی شدید گرمی کے عالم میں کراچی سمیت ملک بھر سے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور خانوادوں کا احتجاجی دھرنا و تحریک جاری ہے۔ شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف بانی پاکستان قائداعظم حضرت محمد علی جناحؒ کے مزار کے باہر دو اپریل 2021ء سے تاحال پُرامن احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مزار قائدؒ کے سامنے احتجاجی دھرنے میں روزانہ شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت بچوں، خواتین، بزرگ و دیگر شہری بڑی تعداد میں شدید گرمی کے باوجود شریک ہوتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے کراچی میں مزار قائدؒ کے سامنے جاری مرکزی احتجاجی دھرنے میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کیساتھ مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 928710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سیدہ موسوی
United States
یا خدا، ظالموں کو جلد نیست و نابود اور شیعہ لاپتہ اسیروں کو جلد از جلد رہائی عطا فرما۔ الٰہی آمین۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام زندہ ضمیروں اور حریت پسندوں کو اسیران کی جلد بازیابی و رہائی کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیئے۔
منتخب
ہماری پیشکش