0
Tuesday 27 Jul 2021 01:08

ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی میں دفاع عزاداری کانفرنس

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت کراچی میں دفاع عزاداری کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیوں کے ہمراہ خطے کی بدلتی صورتحال کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے حوالے سے اہم امور پر بات کی گئی۔ ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مجالس و جلوس عزا بقائے انسانیت ہیں، محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس سے انتظامی معاملات کو بہتر بنایا جائے، عزاداری کے پروگراموں میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، امریکا و اسرائیل نے منظم انداز خطے کے حالات خراب کئے، ملت جعفریہ کے سینکڑوں ڈاکٹرز، انجنیئرز اور علماء کو دہشتگری کا نشانہ بنایا گیا، ملت جعفریہ کسی فتنے سے ڈرنے والی نہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ ملت جعفریہ اندرونی و بیرونی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائے گی، عزاداری پروگرامات کے حوالے سے ملکی عوام ایک ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنس میں دیگر شیعہ علماء کرام، سیاسی و مذہبی رہنماء بھی موجود تھے۔ بوتراب اسکاؤٹس، اسکاوٹس رابطہ کونسل کے رہنماؤں، شہر کی ماتمی انجمنوں، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز نے بھی دفاع عزاداری کانفرنس میں شرکت کی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 945287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش