0
Thursday 5 Aug 2021 20:33

پاراچنار میں قائد شہید علامہ عارف حسینی کی 33ویں برسی کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی

آج 5 اگست کو قائد شہید کی جدائی کے پورے 33 یا 34 سال گزر گئے۔ آج سے پورے 33 شمسی سال جبکہ پورے 34 قمری سال پہلے اگست ہی کی 5 تاریخ جبکہ اسلامی مہینے ذی الحجہ کی 22 ویں تاریخ کو جامعۃ المعارف الاسلامیہ پشاور میں علی الصبح امریکہ اور عراق کے کچھ ایجنٹوں نے پستول سے گولی مار کر شیعیان پاکستان کے ہردلعزیز قائد کو شہید کر دیا تھا، جن کی یاد میں ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی انکے مزار پر ایک عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے کا اہتمام سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحیسنی کی زیر سرپرستی تحریک حسینی نے کیا تھا، جس میں کرم کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلسے سے مولانا الطاف حسین ابراہیمی، مولانا عابد حسین جعفری، سید ساجد گل، مولانا ساجد حسین، علامہ سید گلزار حسین اور سابق سینیٹر اور تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد حسین الحسینی نے خطاب کیا۔

مقررین نے عوام کو تاکید کی کہ قائد شہید کے حقیقی پیروکار بننے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے کردار کو اپنے لئے نمونہ عمل بنائیں۔ مقررین نے علاقے سے منشیات کی لعنت کو فوری طور پر ختم کرنے پر زور دیا۔ نیز بے حیائی کو فروغ دینے والے ذرائع اور اداروں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقے سے نشے اور بے حیائی کی لعنت کو ختم کرکے ہی دم لیا جائے گا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 946917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش