0
Saturday 20 Apr 2024 09:07

وزیراعلیٰ رہنے کے بعد وزارت لینا روایات کے منافع ہے، ثناء اللہ زہری

وزیراعلیٰ رہنے کے بعد وزارت لینا روایات کے منافع ہے، ثناء اللہ  زہری
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور موجودہ رکن اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر صوبائی کابینہ کے معاملے میں ناراضگی کی غلط خبریں چلیں، جس سے انکی عزت نفس مجروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر رہنے کے بعد دیگر وزارت لینا روایات کے منافع ہے۔ کابینہ میری مشاورت سے تشکیل پائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کابینہ سے متعلق ناراضگی اور بیرون ملک جانے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کو میری بھرپور حمایت و تعاون حاصل ہے۔ مجھ سے متعلق بغیر کسی تحقیق کے خبر چلاکر میری عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ کی تشکیل سے متعلق مجھ سے مشاورت کی تھی۔ میری خواہش اور کوشش تھی کہ کابینہ میں نئے چہرے شامل ہوں تاکہ نوجوان قیادت پر مشتمل کابینہ کام کرسکے۔ میری اپنی تجویز پر ہی صوبائی کابینہ میں نئے چہرے شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مرکزی قیادت یا میر سرفراز بگٹی کے سامنے کسی بھی عہدے کے حصول کیلئے خواہش کا اظہار نہیں کیا۔ وزیراعلیٰ اور دیگر عہدوں پر فائز رہا ہوں، میری کوشش اور خواہش ہے کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی میں نوجوان قیادت کو بھی آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچ، پشتون اور دیگر اقوام کی روایات کا پاسدار ہوں۔ وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائر رہنے والا اب صوبائی وزیر کا عہدہ لے یہ بلوچستان کی روایات نہیں ہیں۔ روایات کی ہمیشہ پاسداری کی ہے۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کو میرا بھرپور حمایت و تعاون حاصل ہے۔ مجھ سے متعلق بغیر کسی تحقیق کے خبر چلاکر میری عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا کا مقصد کسی کی عزت سے کھیلنا نہیں۔ عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کرنیوالوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا کا سہارا لینے والوں کے خلاف قانونی اور قبائلی حیثیت سے نمٹنیں گے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کی جلد نشاندہی کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنیوالے عناصر کو میں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا۔ آج بھی پاکستان میں موجود ہوں، مجھ سے متعلق خبر چلانے سے قبل تصدیق کی جائے۔ سوشل میڈیا پر چھوٹی اور من گھڑت خبریں چلانے والوں کا تعاقب کرکے قبائلی حیثیت سے بھی جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش