0
Saturday 20 Apr 2024 08:03

حکومت آزادکشمیر نے گزشتہ روز ہونے والے حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

حکومت آزادکشمیر نے گزشتہ روز ہونے والے حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام ٹائمز۔ حکومت آزادکشمیر نے گڑھی دوپٹہ موئیاں کھکھیاں کے مقام پر گزشتہ روز ہونے والے حادثہ کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی طاہر ممتاز خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ممبران میں ایس پی ٹریفک پولیس چوہدری محمد امین اور ایکسیئن مکینیکل ڈویژن مظفرآباد فہد ابرار جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد محمد علی کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی حادثات کی وجوہات، حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی کے روٹ پرمٹ، گاڑی کی فٹنس سمیت حکومت آزادکشمیر کی جانب سے طے کردہ ٹی آو آرز کے مطابق تفتیش مکمل کر کے تین ایام میں رپورٹ پیش کرے گی جبکہ آئندہ روڈ حادثات کی روک تھام کیلئے جامع تجاویز بھی دے گی۔ گزشتہ روز گڑھی دوپٹہ موئیاں کھکھیاں میں ٹیوٹا ہائی ایس حادثہ کا شکار ہو گئی تھی جس میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخ٘می ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1129866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش