0
Sunday 26 Sep 2021 19:15

اربعین حسینیؑ آفاقی تحریک کے حوالے سے مولانا علی محمد جان کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا علی محمد جان کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے ہے، ابتدایی تعلیم آبائی گاؤں خندہ میں حاصل کی، تقریباً 3 سال جامعہ اہل بیت (ع) میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ایران کا رخ کیا، جہاں پر 18 سال تک دینی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ علماء کشمیر کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے سلسلے میں انکا رول کلیدی رہا ہے۔ مولانا علی جان مطہری فکری و ثقافتی مرکز کشمیر کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنی دینی و سماجی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا علی محمد جان سے ایک ملاقات کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ اربعین حسینی ایک عظیم انقلاب کیجانب تیزی سے بڑھتے ہوئی ایک آفاقی تحریک و تحریک الہیٰ ہے اور اربعین امام حسین (ع) کسی ایک مسلک کے ساتھ محدود نہیں کیا جاسکتا ہے۔

مولانا علی محمد جان نے کہا کہ آج دنیا بھر کی حسینی تحریکوں کا وہی نعرہ ہے، جو کربلا والوں کا نعرہ تھا کہ ’’ھیھات من الذلہ۔‘‘ مولانا علی محمد جان نے کہا کہ ملت پاکستان پر اللہ کی خاص رحمت شامل حال ہے، انقلاب اسلامی ایران پر سب سے پہلے ملت پاکستان نے لبیک کہا، جس میں علماء کرام پیش پیش تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری علماء کرام اور نوجوانوں نے قابض قوت کے خلاف جان ہتھیلی پر رکھکر استقامت دکھائی ہے، دیگر محکوم اقوام کے ساتھ ساتھ کشمیر بھی عنقریب آزاد ہوگا۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 955862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش