0
Sunday 19 Dec 2021 21:56

مولانا مقبول حسین قمی کا سیرت حضرت فاطمۃ الزہرا (س) پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا مقبول حسین قمی کا تعلق وادی کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے۔ اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا اور وہاں طویل عرصے تک کسب فیض کرتے رہے۔ قم المقدس سے واپسی کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر میں اپنی تبلیغی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔ سالہا سال سے بمنہ سرینگر میں ہادی ماڈل اسکول کی سربراہی کر رہے ہیں اور جموں و کشمیر اہلبیت فاونڈیشن سے بھی وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا مقبول حسین قمی سے ایک خصوصی نشست کے دوران حضرت فاطمہ زہراء (س) کی سیرت طیبہ کے موضوع پر ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ جناب حضرت فاطمہ زہراء (س) کی سیرت کے مختلف پہلو ہیں، جنہیں سمجھنے اور دور حاضر میں اس پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ مولانا ممقبول حسین قمی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) نے مسلمانوں کے درمیان فاطمہ زہراء (س) کی عظمت و شان کو بارہا اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ زہرا (س) نے ہمیں عملی طور پر ولایت و امامت کا دفاع کرنا سکھایا ہے۔ انہوں نے ایک خاص وجہ ہے کہ ایام امام حسین (ع) کی طرح ایام فاطمہ منانے کی تاکید کی جا رہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
خبر کا کوڈ : 969152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش