0
Monday 27 Apr 2020 17:50
فردوس عاشق اعوان کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا

شبلی فراز وفاقی وزیر اطلاعات، لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات مقرر

شبلی فراز وفاقی وزیر اطلاعات، لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ معاون خصوصی اطلاعات مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی پیک لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹاکر سابق ڈی جی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 859314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش