0
Tuesday 26 Mar 2024 21:41

غزہ میں اپنے 31 فوجیوں کے زخمی ہونے سے متعلق اسرائیلی اعلان

غزہ میں اپنے 31 فوجیوں کے زخمی ہونے سے متعلق اسرائیلی اعلان
اسلام ٹائمز۔ جعلی صیہونی رژیم کے فوجی ترجمان ڈینیل ہاگاری  نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں گزشتہ 2 روز کے دوران اسرائیل کے صرف 31 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں صیہونی فوجی ترجمان نے یہ اعلان بھی کیا کہ 7 اکتوبر 2023ء کے روز شروع ہونے والے مزاحمتی آپریشن طوفان الاقصی کے بعد سے تاحال زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی کم از کم تعداد 3 ہزار 130 ہو چکی ہے۔

عرب ای مجلے العربی الجدید کے مطابق قابض صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اس تعداد میں سے 1 ہزار 509 صیہونی فوجی غزہ پر زمینی حملے کے بعد زخمی ہوئے ہیں کہ جن میں سے 288 تا حال زیر علاج ہیں اور ان میں سے بھی 25 کی حالت نازک ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ گزشتہ 2 روز کی لڑائی میں بھی کم از کم 31 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں، ڈینیل ہاگاری نے اعلان کیا کہ خان یونس کے الامل نامی علاقے اور الشفاء ہسپتال کے ارد گرد اب بھی شدید لڑائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کے بعد سے ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی کم از کم تعداد 596 بتائی تھی کہ جن میں سے 252 غزہ کے خلاف زمینی حملے کے دوران جہنم واصل ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اپنے ہی ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ میں مارے جانے والے اپنے فوجیوں کی کم از کم تعداد 39 بتاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ یہ تمام افراد غزہ کی پٹی میں پیش آنے والے ''فوجی حادثات'' میں مارے گئے ہیں!

علاوه ازیں غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ غزہ میں جنگبندی پر مبنی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کے بعد اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایک ہی دن میں غزہ کے اندر 60 مقامات پر وحشیانہ بمباری کی ہے!
خبر کا کوڈ : 1125065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش