0
Thursday 28 Mar 2024 14:18

حکومت کے نئے سربراہ وزیراعظم شہباز شریف ریفارمز دوست ہیں، بلوم برگ

حکومت کے نئے سربراہ وزیراعظم شہباز شریف ریفارمز دوست ہیں، بلوم برگ
امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے۔ بلوم برگ کے مطابق فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقرار رکھی ہے، یہ حیثیت 6 ماہ کیلئے برقرار  رکھی گئی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستانی شیئرز  بازار کی حیثیت کم ہونے کے خدشات تھے، پاکستانی شیئرز  بازار کی کیپٹلائزیشن سال 2017 میں 100 ارب ڈالر  تھی جبکہ آج پاکستانی شیئرز مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 21 ارب ڈالر ہے۔ بلوم برگ نے  پاکستان کی نئی حکومت کے بارے میں کہا کہ پاکستان کو مستحکم حکومت میسر آئی ہے اور  پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش