0
Friday 29 Mar 2024 12:16

حلب پر اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے 5 ارکان سمیت 38 افراد شہید

حلب پر اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے 5 ارکان سمیت 38 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ شام پر بھی بمباری کرنا شروع کر رکھی ہے۔ شام کے شہر حلب پر قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں حزب اللہ کے 5 ارکان سمیت 38 افراد شہید ہو گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ حلب پر قابض اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے دوران متعدد شہری اور فوجی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اسرائیلی حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ آج صبح سویرے ہونے والے حملوں میں حزب اللہ کے 5 فائٹرز مارے گئے ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ شہید ہونے والے 38 میں شامل ہیں۔

قبل ازیں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے حلب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہ میگزین یا اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے دھماکے ہوئے۔ شامی وزارت دفاع نے بیان میں کہا گیا ہے کہ جارحیت کے نتیجے میں متعدد شہری اور فوجی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا۔ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے اڈوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، اس نے شامی فوج کے فضائی دفاع اور کچھ شامی افواج کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1125598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش