0
Friday 29 Mar 2024 23:30

12 مذاہب کے 80 سے زائد افراد کی برطانوی ہائی کمیشن کے افطار ڈنر میں شرکت

12 مذاہب کے 80 سے زائد افراد کی برطانوی ہائی کمیشن کے افطار ڈنر میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملک کے بھرپور ثقافتی تنوع کو منانے کے لیے پاکستان بھر کی مختلف مذہبی برادریوں کے سرکردہ افراد کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ثقافتی اور مذہبی تنوع کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والے ورثے کے ماہرین سمیت 12 مذاہب کے 80 سے زائد افراد نے ڈنر میں شرکت کی۔ تقریب میں مذہبی رہنمائوں نے پاکستان کے کثیر العقیدہ اور کثیر الثقافتی گروہوں کے درمیان رواداری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر نے بھی شرکت کی۔ مقررین اور شرکاء نے پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ آج کی بین المذاہب افطاری پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ کی ایک شاندار یاد دہانی ہے، پاکستان مذہبی برادریوں کا ایک بھرپور تنوع کا مسکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ افطاری سے ہمیں امن اور ہم آہنگی کے اہم مسائل پر بات کرنے کا موقع ملا۔
خبر کا کوڈ : 1125741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش