0
Wednesday 10 Apr 2024 21:19

ہم اپنی عید کو فلسطین اور غزہ کے مظلوموں سے منسوب کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

ہم اپنی عید کو فلسطین اور غزہ کے مظلوموں سے منسوب کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم اپنی عید کو فلسطین اور غزہ کے مظلوموں سے منسوب کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا سینٹ میں پاکستان کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد عیدگاہ میں نماز عید کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جو دن اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور بندگی میں گزرے وہ عید کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں ایک مہینہ اپنی اطاعت اور بندگی روزے اور تلاوت قرآن کریم کی توفیق دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عید کو فلسطین اور غزہ کے مظلوموں سے منسوب کرتے ہیں۔ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت پر ہم غمزدہ ہیں اور اسرائیلی ظلم و بربریت پر احتجاج کرتے ہیں۔ امریکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شریک جرم ہے۔ بدترین دہشت گردی کے باوجود اسرائیل اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا سینٹ میں پاکستان کے مظلوم عوام کی آواز بنیں گے۔ آئین و قانون کی بالادستی اور ملکی عزت وقار اور خودمختاری کے لئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جدوجہد لائق صد تحسین ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کامیابی پوری قوم کو مبارک دی۔
خبر کا کوڈ : 1127899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش