0
Thursday 11 Apr 2024 16:02

کوئٹہ، عید الفطر کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کوئٹہ، عید الفطر کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید الفطر کے دوران بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 8 گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر بھی کوئٹہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ اس سے قبل جہاں عید کے تین دنوں کے دوران لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کیا جاتا تھا، اس سال لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں عوام تین گھنٹے بجلی سے محروم ہیںم جبکہ مختلف علاقوں میں یہ وقت مختلف ہے۔
خبر کا کوڈ : 1127996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش