0
Thursday 11 Apr 2024 22:48

غزہ میں نسل کشی کے بارے جرمنی کیخلاف نکاراگوا کی شکایت پر ہیگ کورٹ کی سماعت

غزہ میں نسل کشی کے بارے جرمنی کیخلاف نکاراگوا کی شکایت پر ہیگ کورٹ کی سماعت
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں نسل کشی کے سنگین جرم کے ارتکاب کیلئے اسرائیل کو جرمنی کیجانب سے ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف میں جرمنی کیخلاف نکاراگوا کی شکایت پر سماعت کے دوسرے دور میں آج جرمنی کے نمائندے نے نکاراگوا کے اس الزام کو مسترد کیا کہ برلن، تل ابیب کو ہتھیار بیچ کر غزہ کی نسل کشی میں تل ابیب کے ساتھ شریک ہے۔

جرمنی کے نمائندے نے دعوی کیا کہ جرمنی کی جانب سے اسرائیل کو جو ہتھیار فروخت کئے گئے ہیں وہ "دفاعی" نوعیت کے ہیں۔

گزشتہ روز منعقد ہونے والے اس عدالت کے پہلے اجلاس میں نکاراگوا کے نمائندے نے جرمنی کی جانب سے اسرائیلی رژیم کی مسلسل عسکری حمایت کو غزہ میں نسل کشی میں مدد دینے کے مترادف قرار دیا تھا۔

نکاراگوا کے نمائندے نے اپنی حکومت کی نمائندگی میں یہ دلیل دی کہ تھی 26 جنوری کے روز بین الاقوامی عدالت انصاف کے اس فیصلے کے بعد کہ ممکن ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہو، اب جرمنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جنگ میں اسرائیل کی فوجی حمایت بند کرے تاہم اس کے باوجود برلن نے آج تک تل ابیب کو اپنی فوجی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری انسانیت سوز اسرائیلی جنگ کے دوران غزہ کے نہتے عوام کی نسل کشی کا مقدمہ، جنوبی افریقہ نے جنوری 2024ء میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں دائر کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1128037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش