0
Friday 12 Apr 2024 10:34

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کو بھارتی پیراملٹری فورسز اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے فریسی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ بھارتی فوجیوں نے آج بارہمولہ قصبے میں تلاشی کی ایک اور کارروائی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں خاص طور پر بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل کشمیریوں کو الیکشن مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے نام پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی مودی حکومت کی جاری پالیسی کا حصہ ہیں۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں اویس احمد وازہ، باسط فیاض اور فہیم احمد میر شامل ہیں جنہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں انسانی حقوق کے نگران بین الاقوامی اداوں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سمیت تمام بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ بھارت نے کشمیریوں کو گزشتہ 76بر س سے ان کے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ حریت ترجمان نے کشمیریوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر اور عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی سے روکنے پر بھارتی قابض انتظامیہ کی شدید مذمت کی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے عید پیغام میں اسرائیل کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کی اہمیت پر زور دیا۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا بھر میں بالخصوص بھارت اور فلسطین کے مسلمانوں کی حالت زار کو اجاگر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش