0
Friday 12 Apr 2024 21:39

غیر معمولی موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان

غیر معمولی موسمی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں غیر معمولی بارشوں اور موسمی صورتحال کی پیشن گوئی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم اے اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ کر دیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے میں مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا ہے۔ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ نے نکاسی آب کے تمام قدرتی راستوں سے تجاوزات ہٹانے کے لئے کارروائی کا حکم دیا ہے۔ سیلابی ریلوں کی قدرتی گزر گاہوں سے انسانی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق صوبائی کی حکومت کی جانب سے ضلعی افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1128122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش