0
Saturday 13 Apr 2024 21:23

مقبوضہ فلسطین میں امریکی فارن ایڈ مانیٹرنگ ایجنسی کا ایک اہلکار ہلاک

مقبوضہ فلسطین میں امریکی فارن ایڈ مانیٹرنگ ایجنسی کا ایک اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکی غیر ملکی امداد (USAID) کی نگرانی کرنے والے ادارے نے اعلان کیا کہ اس تنظیم کا ایک ملازم جمعے کے روز مقبوضہ فلسطین میں واقع یافا کی بندرگاہ پر مارا گیا ہے۔

اس ایجنسی نے اعلان کیا کہ یہ امدادی کارکن "مغربی کنارے اور غزہ مشن" میں سرگرم تھا۔ امریکی ایجنسی نے اپنے اہلکار کی موت یا اس کی شناخت کے بارے تفصیلات جاری نہیں کیں اور صرف یہی کہا ہے کہ وہ 2 دہائیوں سے زیادہ کے عرصے سے ہماری ٹیم کا ایک سرشار رکن تھا۔

اپنے بیان میں اس تنظیم نے مزید کہا ہے کہ وہ اس مہلک واقعے کی تفصیلات اور اضافی تحقیقات کے لئے امریکی سفارتخانے کے ساتھ تعاون کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1128358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش