0
Saturday 13 Apr 2024 21:52

ایرانی انتقام کو روکنے پر مبنی بلنکن کی درخواست پر چین کا ردعمل

ایرانی انتقام کو روکنے پر مبنی بلنکن کی درخواست پر چین کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ ایرانی انتقام کے حوالے سے اعلی ترین چینی سفارتکار وزیرخارجہ وانگ یی کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اس گفتگو پر روشنی ڈالتے ہوئے دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
 
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ انتھونی بلنکن نے جمعرات کے روز اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایران کے جوابی حملے کو روکنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ وانگ یی نے بھی مشرق وسطی (خصوصا مغربی ایشیا) میں امریکہ کی جانب سے "تعمیری کردار ادا کرنے" کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹیلیفونک گفتگو میں وانگ یی نے شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور سفارتی مقامات کو حملوں سے استثنی دیئے جانے کے ساتھ ساتھ ایران و شام کی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ یکم اپریل کے روز ایرانی قونصلخانے پر ہونے والے اسرائیلی ہوائی حملے کی امریکہ نے نہ صرف خود مذمت نہیں کی بلکہ اس نے اپنے بعض مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس اسرائیلی حملے کی مذمت پر مبنی سلامتی کونسل کی قرارداد کو بھی منظور ہونے سے روکا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1128361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش