0
Sunday 14 Apr 2024 01:18

صیہونی انتہا پسند بھی فلسطینیوں پر حملے کر رہے ہيں

صیہونی انتہا پسند بھی فلسطینیوں پر حملے کر رہے ہيں
اسلام ٹائمز۔ 1500 سے زیادہ انتہاپسند صیہونیوں نے غاصب اسرائیلی فوج کی مدد اور پشپتپناہی میں غرب اردن کے الغیمر دیہات پر حملہ کیا اور 40 سے زیادہ گھروں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا، ان حملوں میں ایک فلسطینی شہید اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا صیہونیوں نے جمعے کی شب شمال مشرقی رام اللہ میں ابوفلاح دیہات پر یلغار کی اور گھروں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں کم سے کم 5 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ لقدس بریگيڈ اور جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو نے بھی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا ہے کہ اس کے جوانوں نے شہرطوبان میں داخل ہونے کے راستے پر کمین لگا کر غاصب صیونی فوجیوں کا ایک بلڈوزر تباہ کردیا۔ مجاہدین نے صیہونی فوجیوں پر اس حملے میں گولیوں اور گولہ بارود کا استعمال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1128407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش