0
Wednesday 17 Apr 2024 19:18

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 17 ارب روپے ڈوب گئے

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 17 ارب روپے ڈوب گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری اتار چڑھاﺅ رہا اور دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 150.34 پوائنٹس کی کمی کے بعد گزشتہ روز کے 70 ہزار 483 پوائنٹس سے کم ہو کر 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700 پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا، تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دباﺅ سے کاروبار میں تیزی فوراً مندی میں تبدیل ہوگئی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 150.34 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس سے انڈیکس 70483.66 پوائنٹس سے کم ہو کر 70333.32 پوائنٹس پر آگیا۔

کاروبار میں مندی سے سرمایہ کاروں کو 17 ارب روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور سرمائے کا مجموعی حجم 98 کھرب روپے سے کم ہو کر 97 کھرب روپے پر آگیا، جبکہ 54.59 فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی سیشن میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 70 ہزار 725 پوائنٹس کی نئی سطح کو چھو گیا تھا، تاہم یہ تیزی عارضی ثابت ہوئی، جب انڈیکس 70037 پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط کے خدشات کے پیش نظر بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی قیاس آرائیوں اور معاشی بہتری کے اثرات فوری ظاہر نہ ہونے پر قلیل المدتی فروخت سے مارکیٹ دباﺅ کا شکار ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1129288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش