0
Wednesday 17 Apr 2024 20:41

یوم انہدام جنت البقیع، شیعہ رابطہ کونسل اور ولی العصر آرگنائزیشن کا سکھر میں احتجاج

یوم انہدام جنت البقیع، شیعہ رابطہ کونسل اور ولی العصر آرگنائزیشن کا سکھر میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ شیعہ رابطہ کونسل ضلع سکھر اور ولی العصر آرگنائزیشن سکھر کے زیر اہتمام یوم انہدام جت البقیع کے سوگ و غم کے موقع پر سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت مولانا غلام عباس جتوئی، مولانا سید ذکی حیدر شاہ، علی بخش سجادی، مولانا برکت علی سہتو، مولانا ذیشان، مولانا عبداللہ مطہری، مولانا منیر احمد و دیگر کررہے تھے۔

احتجاج سے خطاب میں علماء کرام و رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 8 شوال 1344 ہجری کو آل سعود نے جنت البقیع و جنت المعلی میں اہل بیت اطہار علیہ السلام، امہات المومنینؓ و اصحابؓ کے روضوں کو مسمار کرکے اسلامی آثار و اشعار اللہ مٹانے کا عمل انجام دیا جس پر پوری امت اسلامی سعودی حکمرانوں کے اس عمل پر نفرت کا اظہار کرتی ہے، سعودی حکمران جلدی مقدس مزارت کی تعمیرات کی اجازت دے۔ مظاہرین نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی تعریف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اختتام مظاہرہ ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1129305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش