0
Wednesday 17 Apr 2024 20:47

چینی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

چینی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے فون پر بات کرتے ہوئے شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کی اور واقعے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کے ایران کے اقدام کو سراہا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ یقین ہے ایران اپنی خود مختاری کی حفاظت کرتے ہوئے صورتحال اچھی طرح سے سنبھالے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران علاقائی کشیدگی سے آگاہ ہے اور مزید کشیدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ چین کے وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان سے بھی فون پر رابطہ کیا، چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے ریاض کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر چین سے ایک فعال اور اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش