0
Thursday 18 Apr 2024 18:24

سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت

سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا، جس سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے ماری غازیج سندھ میں گیس دریافت کرلی، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماری پٹرولیم نے 1483 میٹرتک کھدائی کے بعد گیس دریافت کی ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ دریافت سے پاکستان کو یومیہ دس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی، پوسٹ ایسڈ گیس کا بہا یومیہ 10.5 ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگا۔ ماری پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ غازیج بلاک میں سو فیصد حصص ماری پٹرولیم کے پاس ہیں۔ گذشتہ ہفتے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کاذخیرہ ملا ہے، دریافت سے ملک کے گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1129518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش