0
Thursday 18 Apr 2024 19:33
یو اے ای اور سعودی عرب نے بالکل بھی فلسطین کی مدد نہیں کی

تکفیریوں نے عراق میں 4 ہزار خودکش حملے انجام دئیے مگر اسرائیل کیخلاف قدم تک نہیں اٹھایا، سید عبدالمالک الحوثی

تکفیریوں نے عراق میں 4 ہزار خودکش حملے انجام دئیے مگر اسرائیل کیخلاف قدم تک نہیں اٹھایا، سید عبدالمالک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ اور انقلاب کے روحانی پیشواء "سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی" نے علاقائی و فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے کندھوں پر فلسطینی عوام کی مدد کی بھاری ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر عرب ممالک نے فلسطینیوں کی مدد نہیں کی۔ بلکہ بعض نے تو اسرائیل کی حمایت تک کی اور بعض صیہونی جرائم میں شریک بھی ہیں۔ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یو اے ای اور سعودی عرب نے بالکل بھی فلسطین کی مدد نہیں کی۔ انہوں نے تکفیری گروہوں کے بارے میں کہا کہ تکفیری فتنہ پرور ہیں۔ انہوں نے جہاد کے نام پر بہت غلط اقدامات انجام دئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے جہاد کے معنیٰ کو بگاڑ کے رکھ دیا۔ تکفیری مائنڈ سیٹ اس وقت مسلمانوں کے قتل عام اور مساجد کی تخریب میں مصروف ہے۔ اس مائنڈ سیٹ نے جہاد کے نام پر عراق میں چار ہزار خودکش حملے انجام دئیے۔

انصار الله کے ترجمان نے کہا کہ تکفیری گروہوں نے عرب ممالک کی حمایت سے متعدد سنگین جرائم انجام دئے۔ انہوں نے کہا کہ اب صیہونی دشمن کے مقابلے میں یہ تکفیری کہاں ہیں جو قرآن کی نص سے اسلام کے واضح دشمن ثابت ہیں۔ صیہونی دشمن کے بیہودہ جرائم مسلمانوں کے خلاف ان کی پرانی رنجش کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تکفیریوں نے فلسطینیوں کی ذرہ برابر عسکری کمک نہیں کی۔ انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ سعودی عرب و یو اے ای خود کو مسلمانوں کے سربراہ کہلاتے ہیں مگر فلسطینیوں کی مدد نہیں کرتے۔ بلکہ ان ممالک نے میڈیا کے لحاظ سے دشمن کی خدمت کی۔ سید عبدالمالک الحوثی نے مسئله فلسطین کو اسلام کا اولین مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلسطینی عوام کا جهاد اور لبنانی مجاهدین نہ ہوتے تو اسرائیل کی شرارت‌ سارے مسلمان ملکوں تک پھیل جاتی۔ البته امریکہ و مغربی بھی اسرائیلی جارحیت میں برابر کے شریک ہیں۔

سید عبدالمالک الحوثی نے اسرائیل کے خلاف ایران کے منہ توڑ جواب کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے خبر دی کہ امریکہ اور بعض دوسرے ممالک نے ہمارے ایرانی بھائیوں کو متعدد تجاویز پیش کیں کہ یا تو جوابی کارروائی نہ کریں یا مختصر کارروائی انجام دے دیں۔ دشمن نے ایران کی جوابی کارروائی کو روکنے کے لئے وسیع اقدامات انجام دئیے۔ متعدد یورپی و عرب ممالک نے ان حملوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیفیت اور مقدار کے حوالے سے ایران نے بھرپور حملہ کیا۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ دشمن کی کوشش تھی کہ ایران کو اپنی سرزمین سے جوابی کارروائی کرنے سے روک سکے۔ ایران نے مقبوضہ سرزمین میں دشمن کے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ استقامتی فرنٹ کی شرکت کے ساتھ ایران کا جواب اسرائیل کو نشانہ بنانے کا ایک اہم موقع ہے۔ آپریشن وعده صادق نے اسرائیلی دشمن کے خلاف جوابی توازن کو ثابت کیا۔ اس جوابی کارروائی نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے اصولوں کو تبدیل کر دیا۔ لہٰذا اگر اس کے بعد کوئی اور حملہ ہوا تو اس کا جواب پہلے سے بھی سخت اور فوری ہو گا۔

سید عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ جب دشمن، ایران کے حملے کو روک نہ سکے تو انہوں نے اس مسئلے کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے پہلی بار اسرائیلیوں پر میزائل گرنے کے دلکش منظر کو دیکھا۔ ملت فلسطین خوشحال ہے کیونکہ کوئی تو ہے جو اس سطح تک اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ دوسری جانب بعض عرب ممالک کا میڈیا ایران کے جواب پر پروپیگنڈہ میں مصروف ہو گیا۔ انصار الله کے سربراہ نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ابھی تک جنگ بندی کو روکنا چاہتا ہے تا کہ اسرائیل غزہ میں اپنے جرائم جاری رکھ سکے۔ جرمنی و فرانس سمیت بعض یورپی ممالک کا بھی فلسطینیوں کے قتل عام میں حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کا واحد راستہ غزہ پر حملوں کو روکنا ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر یمن کے حملوں کی تفصیلات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دو ہفتوں میں ہم نے بحیرہ عرب و بحر ہند میں 14 حملے کئے۔ ان کارروائیوں میں 36 میزائل اور ڈرونز استعمال کئے گئے۔ انہوں نے 8 صیہونی بحری جہازوں پر یمن کے حملے کے بارے میں بتایا کہ ہم نے مجموعی طور پر 98 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ ہم یورپی سربراہوں سے کہتے ہیں کہ یمنی پانیوں سے اپنے ساز و سامان کو باہر نکال لیں۔ یاد رکھیں کہ جنگ اور غزہ کے محاصرے کا خاتمہ سب کے مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش