0
Thursday 18 Apr 2024 20:55
پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ برادرانہ ممالک ہیں

سعودی وفد کی آمد سے سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا، شہباز شریف

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے
سعودی وفد کی آمد سے سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی وفد کی آمد سے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ممکن ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کا وزیر خارجہ کی قیادت میں دورہ سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی و سٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بے حد مشکور ہیں کہ انکی خصوصی توجہ کی بدولت پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری و تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ممکن ہوا۔ شہبازشریف نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کروں گا۔ سعودی وفد کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کیلئے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کیلئے تیاری پر وفاقی وزراء SIFC اور متعلقہ افسران کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں۔ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپروائی قبول نہیں، فرسودہ طریقہ کار اور سرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے وزارتوں کی استعداد بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔ سرمایہ کاری بورڈ، SIFC اور متعلقہ وزارتیں سعودی وفد کے مابین مذاکرات میں طے شدہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیں۔ سعودی عرب کی جانب سے جلد معروف کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے جو خوش آئند امر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر آئندہ دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کے مزید مواقع کو حتمی شکل دی جائے گی۔پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ برادرانہ ممالک ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز السعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے فروغ میں گہری دلچسپی پر مشکور ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کے ہدف کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش